لاہور پولیس نے مالش کرنے والا گرفتار کر لیا، مالش کے بہانے سنسان جگہ لے جا کر 5 قتل کیے، مال لوٹ لیا

لاہور(پی این آئی):لاہور پولیس نے مالش کرنے والا گرفتار کر لیا، مالش کے بہانے سنسان جگہ لے جا کر 5 قتل کیے، مال لوٹ لیا، پولیس نے اندھے قتل کی 5وارداتیں ٹریس کرتے ہوئے شہریوں کو مالش کے دوران قتل کرنے والے بہروپیے اعجاز عرف ججی کو گرفتار کرلیا۔ملزم اعجازاپنے ساتھیوں کے ہمراہ مالشیے کے روپ

میں مختلف پارکوں میں واردات کی نیت سے گھومتا تھا، وہ آسان ہدف تلاش کرتا اورمالش کے لیے سنسان جگہ پرجانے کے لیے آمادہ کرتاتھا۔پھر ملزم اپنے ساتھیوں کی مدد سے دوران مالش شہریوں کو گردن کا منکا توڑ کر یا چھریوں کے وار کر کے قتل کردیتا، ملزمان لاش کو جائے وقوعہ پر چھوڑ دیتے اورموبائل، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر خاموشی سے فرار ہو جاتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز نے راوی روڈ، بھاٹی گیٹ، شادباغ، اسلامپورہ اور ضلع راولپنڈی میں 5شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ڈی ایس پی سی آئی اے صدر دانش آصف رانجھا نے خطرناک قاتل کو گرفتار کیا جبکہ دیگر 2ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

close