ضلع جہلم میں کورونا کے 16 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج تک کل 62 کرونا وائرس کے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جن میں سے 25 کا تعلق تبلیغی جماعت، 4 افراد کا زائرین، اور 33 افراد کا تعلق جہلم سے ہے۔ان کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض پہلے سے

صحت یاب ہو کر گھر بھیج دیا گیا تھا۔اللہ پاک کے فضل و کرم سے مزید 15 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک مریض ملٹری ہسپتال منگلا اور ایک مریض پیمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہے۔سول ہسپتال جہلم، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادں خان سے آج تک 18 افراد جن کی رپورٹ منفی تھی 14 دن قرنطینہ کے مکمل ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ کل جن 5 افراد کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آئی تھی ان افراد کے کنٹیکٹ کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائے گا اور ان کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لاہور بھجوائے جائیں گے۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں