سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر راجہ محمد افضل خان انتقال کرگئے،

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سابق رکن قومی اسمبلی و سینیٹر راجہ محمد افضل خان انتقال کر گئے وہ کافی عرصہ سے علیل تھے جبکہ وہ مسلم لیگ ن میں پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور سینیٹر منتخب ہوئے تھے ان کا شمار مسلم لیگ ن کے بانیوں میں ہوتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کی گئی ۔ ان کی وفات پر پورا شہر

اشک بار تھا لوگوں نے ان کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔راجہ محمد افضل خان کے انتقال پر مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹا جاوید،حاجی محمد وسیم،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع جہلم خان ظہیر خان،چوہدری تنویر ٹوپہ،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر شیخ شکیل احمد،مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ،سینئر نائب صدر ضلع جہلم ماما فاروق،تحصیل صدر مسلم لیگ ن عبداللطیف ایڈوووکیٹ،مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری امجد عارف،تحصیل صدر دینہ ڈاکٹر بشیر احمد،جنرل سیکرٹری دینہ چوہدری ریاست،مرزا راشد ندیم جرال سابق چیئرمین بلدیہ جہلم صدر یوتھ ضلع جہلم،شیخ اعجاز احمد سٹی صدر یوتھ،چوہدری زبیر فنانس سیکرٹری ضلع جہلم،میاں آصف سٹی صدر دینہ،شیخ عاشق جنرل سیکرٹری دینہ سٹی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کا ایک جانثار اور میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کا دیرینہ ساتھی آج دنیا سے رخصت ہوا جبکہ اس کی پارٹی اور کارکنوں کے لیے کی گئی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔انہوں نے ان کیلئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کی پارٹی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے جبکہ ان کی پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا۔کیونکہ ان انتقال پارٹی کے لیے اور ہم سب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔۔۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close