جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

جہلم(نامہ نگار)سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ ایس آئی عاطف یونس تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزمان 1۔شہزادہ عمران ولد نور حسین سکنہ شمالی محلہ جہلم سے 15عدد پتنگیں 2۔عمر شہزاد ولد سفارش علی سکنہ سرلہ بھمبر آزاد کشمیر سے 12عدد پتنگیں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج

کر لیے ۔ اے ایس آئی محمد ارشادتھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم عبدالواحد ولد عبدالغفار سکنہ ریلوے روڈ جہلم سے 13عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی محمد معروف تھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم آصف خان ولد سلیمان جان سکنہ ریلوے روڈ جہلم سے 15عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔اے ایس آئی ارشاد حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت ملزمان حمائل شیراز ولد شیراز حسین سکنہ سادات کالونی ڈھوک جمعہ جہلم سے 3عدد پتنگیں معہ 1عدد ڈور 2۔عباس عارف ولد محمد عارف، عبدالمعز آصف ولد محمد آصف سکنائے راٹھیاں جہلم سے 5عدد پتنگیں معہ 2عدد ڈوریں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اے ایس آئی محمد طفیل تھانہ صدر نے دوران گشت ملزم راجہ اعجاز احمد ولد سلطان سرفراز خان سکنہ کولپور جہلم سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ اے ایس آئی واجد حسین تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت ملزم زاہد فاروق عرف لٹو ولد عبدالخالق سکنہ تحصیل سوہاوہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close