جہلم، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔ اے ایس آئی فیاض احمد تھانہ صدرنے دوران گشت ملزمان 1۔عاصم علی ولد مراد علی سکنہ معراج پور جہلم سے پسٹل 30بور معہ3روند، 2۔ شجاعت اختر ولد دراز اختر سکنہ

معراج پور جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔۔ایس آئی عامر حسین تھانہ منگلا کینٹ نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر22/20بجرم 302/109ت پ تھانہ منگلا کینٹ نے ملزم نادر خان ولد خادم حسین سکنہ کھوکھراں نزد جاتلاں ضلع میرپور آزاد کشمیر کے انکشاف پر پسٹل 9MMمعہ 3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی عبدالرحمان تھانہ پنڈدادنخان نے ملزم محسن رضا ولد محمد ریاض سکنہ ڈیرہ نونانوالہ کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 5روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔ایس آئی ظہیرالدین بابر انچارج پولیس چوکی کالا گجراں نے دوران گشت ملزم ذاکر امین بٹ ولد محمد امین بٹ سکنہ راٹھیاں جہلم سے 1210گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔۔اے ایس آئی منظور حسین تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت ملزم قیصر شہزاد ولد محمد نواز سکنہ کھوتیاں جالپ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصرکے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،۔ محمدسلیم اے ایس آئی انچارج پولیس چوکی مصری موڑ نےملزم شیرافضل عرف شیری ولد مشتاق احمد سکنہ خلاص پور جہلم کے انکشاف پرکلاشنکوف معہ10روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ارسلان یاسیٰن اے ایس آئی تھانہ دینہ نے دوران گشت ملزمان 1۔ محمد رضوان ولد محمد شکیل سکنہ حال اقبال ٹاؤن دینہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی اور2۔غلام ادریس ولد غلام مصطفی سکنہ اسٹیشن محلہ دینہ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close