ساہیوال، نامور سٹیج اداکارہ کو شوہر نے کس وجہ سے جان سے مار دیا، پھر اپنے ساتھ کیا سلو ک کیا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات آگئیں

ساہیوال (پی این آئی)ساہیوال میں شوہر نے معروف سٹیج اداکارہ روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر زندگی تمام کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں پیش آیا جہاں میاں اور بیوی کے درمیان شو کے اختتام پر کسی بات پر جھگڑا ہواجوشدت اختیارکرگیا۔اس

دوران شوہر نے روپ چوہدری کو قتل کیااور پھر خودکشی کرلی۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اصل حقائق سامنے لانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔خیال رہے کہ کسی اسٹیج اداکارہ کا قتل اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پاکستان متعدد فنکارائیں اپنے اہلخانہ کے ہاتھوں قتل ہوئی ہیں۔چند ماہ قبل سوات میں مقامی گلوکارہ اوررقاصہ ثنا ءعمر کو مبینہ طور پر ان کے بھائی نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ثنا اور عمر میں موسیقی کے ایک پروگرام میں کمائے گئے پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close