پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو شکست دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی اور ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ملتان کے 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور 2 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان نے 26 رنز اسکور کیے۔افتخار احمد نے 32 رنزکی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 20گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 23 رنز دےکر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔خیال رہےکہ اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے اور ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے، ملتان سلطانز کا یہ پی ایس ایل میں مسلسل تیسرا فائنل ہے۔ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

close