نگران حکومت کا آخری فیصلہ، پیٹرول مہنگا کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ۔۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔۔۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75

پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ ۔۔نگراں حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔۔۔ مٹی کا تیل ایک روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، اسکی نئی قیمت 190روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ ۔۔ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 14 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اس کی نئی قیمت 170 روپے 30 پیسے مقرر کردی گئی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں