مریم نواز پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب، رانا آفتاب کو کتنے ووٹ ملے؟

لاہور (پی این آئی) مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئی ہیں۔۔۔ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اعلان کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو 220 ووٹ ملے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے

 

 

امیدوار رانا آفتاب کو کوئی ووٹ نہیں ملا۔۔۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے انہیں قائدِ ایوان کی نشست پر آنے کی دعوت دی۔۔۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین کے بغیر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا اور ووٹوں کی گنتی کی گئی۔۔۔سنی اتحاد کونسل نے ووٹنگ کے عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا ۔۔۔

close