وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ووٹنگ شروع، سنی اتحاد نے بائیکاٹ کر دیا

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، سنی اتحاد کا بائیکاٹ جاری ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان

 

 

اسمبلی کا واک آوٹ بائیکاٹ میں تبدیل ہو گیا۔۔۔بتایا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔۔۔اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی غیر موجودگی میں کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔۔۔سیکریٹری اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا طریقہ کار بتایا جس کے بعد ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔۔۔سیکریٹری نے اراکین کو اسمبلی میں آنے کے لیے کہا تاہم سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان میں نہیں آئے۔۔۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ارکان ایوان میں واپس نہیں آتے تب بھی ہم وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کا عمل مکمل کریں گے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے بغیر ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔۔۔

close