نو مئی واقعات میں ملوث 51 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

لاہور(پی این آئی)گوجرانوالا کینٹ پر 9مئی کو ہوئے حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر مذکورہ 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے۔
مذکورہ 51 ملزمان کی فہرست میں پی ٹی آئی کے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، عمر ایوب،علی امین گنڈا پور اور زرتاج گل کے نام بھی شامل ہیں۔عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہروں کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کردیے گئے ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔مقدمے میں دہشتگردی کے ساتھ قتل کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close