کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز، کون بڑا سیاسی رہنما کس کے مقابل ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی)
عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، اسی وجہ سے انتخابی امیدوارں نے بھاگ دوڑ تیز کردی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز نےاین اے 120 لاہور سے کاغذات جمع کرا دیے، جبکہ ملتان سے شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے بہاولنگر سے کاغذات جمع کرائے، عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار خواجہ آصف کے خلاف میدان میں اترگئیں اور اپنے کاغذات نامزدگی این اے 71 سے جمع کرا دیے۔

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سوات سے الیکشن لڑیں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی کاغذات جمع کراچکے ہیں۔

کراچی کے حلقے این اے 242 پر بڑا دنگل سجنے کو تیار ہے، جہاں ن لیگ کے صدر شہباز شریف، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل مدمقابل ہوں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پچیس سے تیس دسمبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں تین جنوری تک دائر کی جاسکیں گی۔

close