پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 جوان شہید، تین دہشت گرد مار دیئے گئے

میران شاہ (پی این آئی) آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں۔۔۔۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 ساتھی زخمی ہو گئے۔۔۔۔

اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کے شہید جوانوں میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں، جنہوں نے دہشت گردوں کا جرأت و بہادری سے مقابلہ کیا۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ صوبیدار اصغر علی شہید کی عمر 40 سال اور سپاہی نسیم خان شہید کی عمر 26 سال دونوں کا تعلق لکی مروت سے تھا، جبکہ سپاہی محمد زمان شہید کی عمر 22 سال تعلق ایبٹ آباد سے تھا۔۔۔۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان یہ مقابلہ 9 اور 10 جون کی درمیانی شب ہوا ہے۔۔۔۔۔

close