کون سے 6 پی ٹی آئی رہنما کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنے والے کارکنوں سے رابطے میں تھے، تفصیل سامنے آ گئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی پرتشدد ہنگامہ آرائی میں 8 اور 9 مئی کو پی ٹی آئی قیادت اور بلوائیوں کے درمیان رابطوں کا ریکارڈ سامنے آ گیا ہے۔۔۔۔۔ جیو فینسنگ سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ مبینہ طور پر 8 مئی کو زمان پارک میں تیار کیا گیا۔۔۔۔ ریکارڈ کے مطابق 8 مارچ کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاؤس بلوے میں 154 موبائل نمبر سامنے آئے، 215 کالرز 9 مئی کو 6 رہنماؤں کے ساتھ رابطوں میں رہے۔۔۔۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک سے 6 اہم رہنماؤں سے روابط کا ریکارڈ سامنے آ گیا ہے جن میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، محمودالرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری، اسلم اقبال اور مراد راس تشدد کی کارروائیوں کے دوران کارکنوں سے رابطوں میں رہے۔۔۔۔ جیو فینسنگ ریکارڈ کے مطابق 75 بار موبائل فون رابطوں کے ساتھ محمود الرشید سرفہرست ہیں، یاسمین راشد کا رابطہ بذریعہ کالز 41 بار ہوا اور حماد اظہر کے موبائل نمبر سے 10 کالز بلوائیوں کو کی گئیں۔۔۔۔۔سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے کی جانے والی 50 کالز ریکارڈ میں آئیں جب کہ اسلم اقبال کے فون سے 16اور مراد راس کے فون سے 23 کالز جناح ہاؤس میں موجود بلوائیوں کو کی گئیں۔۔۔۔

close