عمران خان کو الٹے مشورے کون دیتا تھا، ناموں کی فہرست کا انکشاف کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چھوڑنے والے سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے نام افشاء کر دیئے ہیں۔۔۔۔جہلم کی جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فواد چوہدری، شہباز گل، عالیہ حمزہ، مراد سعید اور شیریں مزاری چیئرمین پی ٹی آئی کو خوش کرنے کےلیے فوج مخالف مشورے دیتے تھے۔۔۔۔ عمران کہا کہ عمران خان کو الٹے سیدھے مشورے دینے والوں میں علی امین گنڈا پور بھی شامل تھے،

میں نے جب بھی تصحیح کرانے کی کوشش کی تو مجھے چپ کرادیا جاتا۔۔۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان ترجمانوں کے اجلاس میں ترغیب دیتے کہ میڈیا میں فوج کے خلاف کیا باتیں کرنی ہیں۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم مئی کو یومِ مزدور کی ریلی رکھی، وہ کارکنوں کو فوجی علاقوں اور عمارتوں کی طرف جانے کی ٹریننگ دے رہے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close