آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل ، نیب نے وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں بےگناہ قرار دے دیا۔نیب کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں بدعنوانی کےکوئی ثبوت نہیں ملے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا نہ شہباز شریف نےکوئی فوائد حاصل کیے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق نیب کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں شہباز شریف کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کےکوئی ثبوت نہیں ملے، اس معاملے میں شہباز شریف کے خلاف بدنیتی کا کوئی پہلو بھی ثابت نہیں ہوتا۔

نیب کا کہنا ہےکہ بغیرکسی شکوک وشبہات کے یہ ثابت ہو رہا ہےکہ سرکاری خزانے کو نقصان نہیں ہوا۔نیب رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کامران کیانی نے بھی سرکار کے خزانے کو نقصان نہیں پہنچایا اور نہ ہی فواد حسن فواد نے ٹھیکہ دلوانےکے لیےکوئی رشوت لی۔نیب کے مطابق شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کامعاملہ قانون کے مطابق اینٹی کرپشن کوبھجوایا تھا۔نیب نے سفارش کی ہےکہ احتساب عدالت قانون کے مطابق شہبازشریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کردے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close