خیبرپختونخوا، بارودی سرنگ کا دھماکہ، سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا

پشاور (پی این آئی) ضلع خیبر کے علاقے وادیٔ تیراہ میں دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہو گیا۔۔۔۔ خیبرپختونخوا کے ایف سی ذرائع کے مطابق وادیٔ تیراہ کے علاقے غیبی نیکہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کور کا عملہ معمول کے گشت پر تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا،جسے طبی امداد کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔

close