نواز شریف کو پاکستان واپس آنے سے کس نے روکا؟ سینئر ن لیگی رہنما کا دھماکہ خیز انکشاف

پشاور (پی این آئی) ن لیگ کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ن لیگ نظریاتی ورکرز کو نظرانداز کیا گیا ہے۔۔۔۔ عرب نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کو انٹرویو میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ پارٹی کو وہ لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں جو اس وقت اعلٰی عہدوں پر براجمان ہیں۔۔۔۔۔ہم چاہتے ہیں کہ پرانے ورکرز اوپر آئیں اس لیے موجودہ صوبائی قیادت کو ہٹانا چاہیے۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ نظریاتی گروپ کا ہرگز مقصد نہیں کہ اپنی جماعت کو الیکشن میں نقصان پہنچائیں۔ ہمارا لیڈر اور قائد میاں نواز شریف ہے اور رہے گا۔۔۔۔اقبال ظفر جھگڑا کے مطابق اگر ’اس وقت وہ شہباز شریف سے ملتے ہیں تو یہ تاثر پیدا ہو گا کہ ہم نواز شریف کے خلاف ہوگئے ہیں۔ اس لیے ہم ایسا کوئی اقدام اس وقت نہیں اٹھانا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر میاں نواز شریف وطن واپس آ جائیں تو ہماری بات مانی جائے گی۔ لیکن کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ نواز شریف واپس آئیں۔۔۔۔اقبال ظفر جھگڑا کے مطابق اگر میاں صاحب واپس آ گئے تو سب پرانے لوگ اہم عہدوں پر آ جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close