کچھ بڑا ہونے والا ہے؟ توشہ خانہ کیس میں فواد چوہدری نے عمران خان کے وکیل کو دلائل سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وارنٹِ منسوخی کی درخواست پر سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز اور فواد چوہدری نے اپنے ہی وکیل کو دلائل سے روک دیا۔۔۔۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران دلائل دینے کی کوشش کی۔۔۔۔لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز اور فیصل چوہدری نے وکیل شیر افضل مروت کو بات کرنے سے روک دیا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل شیر افضل مروت کو دلائل کے دوران خاموش کرا دیا گیا۔۔۔۔وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ٹھیک ہے، میں دلائل نہیں دیتا اور کمرۂ عدالت سے باہر نکل گئے۔۔۔۔۔

close