اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئے، پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے۔۔۔۔پی ٹی آئی کارکنان بھی اپنے چیئرمین کی گرفتاری روکنے کے لیے زمان پارک میں بڑی تعداد میں جمع ہو چکے ہیں۔۔۔۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ردِ عمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔۔۔۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں