عمران خان پر قاتلانہ حملہ، جے آئی ٹی نے رانا ثناء اللہ سمیت تین وفاقی وزراء کو طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی حکومت کو گرانے کے لیے لاہور سے اسلام آباد کی طرف پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر قائم کی گئی جے آئی ٹی نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت تین وفاقی وزراء کو طلب کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی نے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو بھی طلب کیا ہے۔تینوں رہنماؤں کو 17 دسمبر کو سی سی پی او لاہور کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوگئے تھے۔ مزکورہ واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا۔ حملے میں ملوث ملزم 12 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔

close