بریکنگ نیوز! عمران خان مان گئے، حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں۔اسحاق ڈار لندن سے آیا کہ سب ٹھیک کروں گا،اسحاق ڈار آج چپ کرکے بیٹھ گیا ہے۔ہمارے دور میں سب سے زیادہ انڈسٹریل گروتھ ہو رہی تھی۔مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو رہاہے ، ہمارے دور میں کسانوں کو پہلی بار فائدہ ہوا۔

بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔88 فیصد سرمایہ کاروں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں۔پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔پاکستان میں ڈیفالٹ رسک 100فیصد تک پہنچ گیا ہے،50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے، عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ان کو موقع دے سکتیں ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔پنجاب اور کی پی کے اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو 66 فیصد ملک میں نئے انتخابات ہو گے۔ عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب نئی حکومت آئے گی تو ملک میں استحکام آئے گا۔ ق لیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پرویز الہٰی نے مجھے اعتماد دیا ہے۔پرویز الہیٰ نے یقین دلایا ہے جب کہوں گا اسمبلی تحلیل کر دیں۔عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کیلئے کیا ہے۔اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد فوری الیکشن کی طرف جانا ہے، آصف زرداری نے تو کہا ہے عمران خان کو ڈس کوالیفائی کریں یا جیل میں ڈالیں۔

close