یہ کیا ہو رہا ہے؟ نیب نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی )قومی احتساب بیورو(نیب )نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف 2مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیب نے بہاولپور میں 14ہزار400 کنال سرکاری اراضی منتقلی پر انکوائریاں شروع کی تھیں۔ نیب ملتان نے شبہازشریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے۔

تین سال کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے جس کے بعد انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی۔نیب حکام کے مطابق قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیواتھارٹی کرے گی۔ سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ بورڈآف ریونیوکو بھیج دیا گیا۔

close