بریکنگ نیوز! جی ایچ کیو نے آرمی چیف تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھجوا دی، 6 سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ، آئی ایس پی آر کی تصدیق

راولپنڈی (پی این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمری میں 6 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں جو وزارت دفاع کو بھیجے گئے ہیں۔

قبل ازیں سینیئر صحافی انصار عباسی نے خبر دی تھی کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے اور کسی بھی وقت وزیر اعظم ہاؤس کو موصول ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔

close