وفاق اور سندھ میں اختلاف بڑھنے لگا، وفاقی وزیر نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اعتراف کیا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت پر وفاق اور سندھ میں اختلاف بڑھنے لگا ہے، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 2800 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کیا، مگر پھر امدادی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا تو اس کے نتیجے میں آٹے کا تھیلا 32 سو روپے کا ہو جائے گا، انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی دہاڑی دار 32 سو کا آٹے کا تھیلا خرید سکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کسان پیکیج کا نوٹیفکیشن ہی ابھی تک جاری نہیں ہوا۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے پر بھی ڈٹ گئے، انہوں نے کہا کہ چینی بیرون ملک بھیجی تو اندرون ملک قلت ہو جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close