آزاد کشمیر، متحدہ اپوزیشن نے بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ وار انعقاد مسترد کر دیا، فوج کی نگرانی میں 27 نومبر کو پولنگ کا مطالبہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) متحدہ اپوزیشن نے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ڈویژن کی سطح پر تین مراحل میں کرانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے منافی قرار دیکر مسترد کر دیا۔ اپوزیشن نے فوج کی نگرانی میں ایک ہی 27 نومبر کو آزادکشمیر بھر میں پولنگ کرانے کا مطالبہ کردیا۔قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں ہم چاہتے ہیں کے الیکشن ایک ہی وقت میں ہوں۔

جو کہتے ہیں ہم انتخابات سے فرار چاہتے ہیں وہ جان لیں کے ہم مقابلہ کرنے والے لوگ ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کس کے کہنے پر پریس کانفرنس کی کیا وہ خود فیصلہ نہیں کر سکتے اگر وفاقی حکومت سیکورٹی فورسز فراہم نہیں کر رہی تو آزادکشمیر میں جو فوج تعینات ہے اس سے الیکشن ڈیوٹی لی جائے آزادکشمیر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بلدیاتی الیکشن ایک ہی دن کروائے جائےمتحدہ اپوزیشن کے راہنماوں نے کا کہناتھا کہ اپوزیشن تین مراحل میں الیکشن کسی صورت قبول نہیں کرے گی ہیں۔

اپوزیشن الیکشن کا بائیکاٹ کرنے کے بجائے احتجاج کے طور الیکشن میں حصہ لے انتخابات کے دوران نقصان کی ذمہ سیاسی جماعتوں پر نہیں حکومت اور الیکشن کمیشن پر ہوگی خیبر پختونخواہ کے انتخابی نتائج ہمارے سامنے ہیں پہلے مرحلے میں حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا دوسرے مرحلے میں انتخابی نتائج تبدیل ہوگئے۔۔۔

close