چینی صدر نے شہباز شریف کو کار کردگی کی حامل شخصیت قرار دے دیا

سمر قند (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ثمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی اعتماد سمیت مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل 2022 میں وزراتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کے صدر کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ پہلی ملاقات ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کے ماحول میں خوشگوار بات چیت ہوئی۔ اپنے خیرمقدمی کلمات میں چینی صدر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو “عملیت پسندی اور کارکردگی کا حامل شخصیت(A person of prgamatism and efficiency)قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ”چین پاکستان دوستی کے لیے دیرینہ عزم“رکھنے والے رہنما ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے

اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے صدر شی جن پنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی آئندہ 20ویں سی پی سی قومی کانگریس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے اپنے مشترکہ ویڑن اور باہمی اقدار کو علاقائی تعاون اور یکجہتی کے ٹھوس عملی منصوبوں میں آگے بڑھانے کے لیے ایک بہترین فورم فراہم کیا۔ چین پاکستان پائیدار دوطرفہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے

اس بات پر زور دیا کہ ہماری آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ نے وقت کی کسوٹی کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلانہ اور بروقت مدد پر صدر شی جن پنگ، چینی حکومت اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

close