مشکل معاشی حالات میں سعودی عرب کا پاکستان کے لیے بڑا تحفہ

اسلام آباد(پی این آئی) سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے محفوظ ذخائر کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی اے آروائی ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ 3 ارب ڈالر سیف ڈیپازٹ کی مدمیں توسیع مزید ایک سال کیلئے کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ 3 ارب ڈالر کےسیف ڈیپازٹ پر 3 فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا،

پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہوگی اور سیف ڈیپازٹ کی مدمیں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔سعودی عرب کی جانب سے 3ارب ڈالرسیف ڈیپازٹ مدت میں توسیع دسمبر 2023 تک کئے جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے وزیر مملکت برائےخزانہ عائشہ غوث پاشا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توسیع کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ سعودی عرب ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل بھی فراہم کرے گا

، سعوی عرب سے 10 ماہ میں 1 ارب ڈالر کا موخر ادائیگیوں پر تیل ملے گا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

close