آ کر ہمیں ہمارا فیصلہ سمجھائیں، سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو طلب کر لیا

لاہور (پی این آئی) حمزہ شہباز کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مخالف امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب بھی شامل ہیں۔ عدالت نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ آ کر ہمیں ہمارا فیصلہ سمجھائیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن لاہور ہی میں ہیں جو آج درخواست پر سماعت کر رہے ہیں ۔۔۔

close