اعلی سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی ، اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی، شہباز شریف کی منظوری سے نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر سروسز انٹیلی جینس(آئی ایس آئی)کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی (ایس وی اے )کا اسٹیٹس دے دیا ،جسکا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا جس کے تحت سرکاری افسران کی تعیناتی، تقرری اور ترقی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کی گئی اسکروٹنی کے بعد ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلی سرکاری افسروں کی تعیناتی، تقرری اور ترقی کے حوالے سے اسکروٹنی کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو تفویض کردی گئی ہے۔

یہ اقدام وزیراعظم کے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق افسروں کی اہم اور عوام الناس سے متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سے قبل آئی ایس آئی کی انٹیلیجنس اسکریننگ رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی ایس آئی کو اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا اسٹیٹس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔

close