36 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حلف لیں گے

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن)،پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف)و دیگر اتحادیوں کی 36رکنی وفاقی کابینہ آج منگل کو دن 11بجے حلف اٹھائے گی ، صدر مملکت کے انکار کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ان سے حلف لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے وفاقی کابینہ سے حلف لینے کے انکار کے بعد آج منگل کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانیبطور قائم مقام صدر وفاقی کابینہ سے حلف لینگے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں آج منگل کو وفاقی کابینہ کی تقریب حلف بردارہو گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب دن11 بجے منعقد ہو گی ۔ اس سے پہلے سینئررہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے بتایاتھاکہ اتحادی جماعتوں کے درمیان فارمولا طے پاگیا ہے جس کے تحت نئی وفاقی کابینہ 36 رکنی ہوگی جس میں ن لیگ کے 14 ، پیپلزپارٹی کے 11 اورجے یو آئی(ف) کے 4 وزرا حلف اٹھائیں گے اور 7 وزارتیں دیگر اتحادی جماعتوں کو دی جائیں گی۔ اتحادی جماعتوں کو کتنی اور کون سی وزارتیں دی جائیں گی اس حوالے سے حتمی نام سامنے نہیں آئے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ وہ کابینہ کے ارکان کے حوالے سے نام بتائیں گی تاہم انہوں نے بھی پھر ناموں کا اعلان نہیں کیا۔۔۔۔۔

close