آپ بے فکر رہیں، چوہدری برادران سے فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی باہر آ گئی

لاہور (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے اعلان کے بعد دونوں طرف سے رابطے اور ملاقاتیں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ ہی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کے حوالے سے بھی سیاسی حلقوں میں تجسس پایا جاتا ہے کہ اس میں کیا معاملات زیر بحث آئے ہیں اور کیا یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ سیاسی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ٹو دی پوائنٹ ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے دوران جو امانت آپ کے پاس رکھوائی تھی وہ واپس لینے کا وقت آ گیا ہے، پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی مشاورت کے 2 دن بعد اتحادیوں سے رابطے کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد پر ق لیگ کا تعاون ہمیں درکار ہو گا۔ ان ذرائع کے مطابق ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا آپ ہمارے لئے بہت محترم ہیں، آپ مایوس نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل شہباز شریف سے ملاقات کی وہاں بھی آپکا ذکر خیر ہوا، اس پر چودھری پرویز الٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔ سیاسی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اس ملاقات کے نتائج کو بہت مثبت قرار دے رہے ہیں۔

چوہدری برادران کی طرف موجود قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ فی الحال مولانا فضل الرحمان کو کوئی واضح یقین دہانیاں نہیں کرائی گئیں البتہ ق لیگ کے دیگر قائدین سے اس حوالے سے مشورہ کر کے حتمی حکمت عملی طے کی جائے گی اور پھر اعلان کیا جائے گا۔۔۔

close