کراچی کے بعد ایک اور بڑے شہر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی اطلاعات آگئیں

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ قندھاری بازار میں بخاری سنٹر کے قریب ہوا جس میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے شیر شاہ میں نجی بینک کی عمارت میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے۔

close