ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم , وزیراعظم عمران خان نے ایکشن شروع کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کو چینی کے اسٹاک اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے۔ مگر سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے

فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کے سندھ نے گندم بحران میں بھی وفاق اورباقی صوبوں کے فیصلوں سے اختلاف کیا جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شوگر فیکٹریز (کنٹرول) ترمیمی ایکٹ 2021، پنجاب پریوینشن آف ہورڈنگ ایکٹ 2020 اور پنجاب رجسٹریشن آف گوڈاونز ایکٹ 2014 کی قوانین پر ہر صورت عملدرامد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے

بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور چونکہ پاکستان درآمدی اشیاء پر انحصار کرتا ہے اس لیے مقامی مارکیٹ پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ تاہم حکومت غریب طبقے پر بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات لے رہی ہے۔احساس راشن، کامیاب پاکستان، کسان کارڈ، صحت کارڈ اور احساس پروگرام کی دیگر اسکیمیں غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جاری کی گئیں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کے عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کئیے جایئں

اور موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔ قانون کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور مہنگائی کے اثرات کا احساس رکھتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے اس وقت موجود چینی کے مکمل اسٹاک کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرامد کو

یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، فواد حسین، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، ڈاکٹر فروغ نسیم، مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، مشیر داخلہ مرزا شہزاد اکبر، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیرمین ایف بی آر موجود۔ ویڈیو لنک سے چیف سیکریٹری پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے سینئیر افسران شریک ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں