”پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا“ چین نے واضح کردیا، سی پیک کو بریک لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چین نے پاور پلانٹس کی پیمنٹ ادا ہونے تک کام کرنے سے منع کردیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کوعملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا

نے بتایا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چینی کمپنیوں نے مسائل حل نہ ہونے کی شکایت کی ہے، قائمہ کمیٹی سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے 21 اکتوبر کو گوادر جائے گیانہوں نے کہا کہ جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی (جے سی سی) میں چین نے واضح کیا ہے کہ پاور پراجیکٹس کی پیمنٹ تک کوئی کام نہیں ہوگا، ایم ایل ون سمیت سب کچھ ہولڈ کردیا گیا ہے، سی پیک کو عملی طور پر بریک لگ چکی ہے۔

close