کروناویکسی نیشن نہ کرانےوالےشہریوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ( پی این آئی )کروناویکسی نیشن نہ کرانےوالےشہریوں پر پابندیوں کافیصلہ کر لیا گیا۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی۔ این سی او سی نے 8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرلیا ۔سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہاکہ این سی او سی نے آٹھ شہروں میں ویکسینیشن کی اعلی سطح کے ساتھ نرمی کا فیصلہ کیا ہے،

ان شہروں میں کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، میرپور ، مظفر آباد ، گلگت اور سکردو شامل ہیں، یکم اکتوبر سے مکمل ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر متعدد پابندیاں عائد کی جائیں گی، کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسینیشن ہے۔اسد عمر نے کہاکہ زیادہ ویکسینیشن والے شہریوں اور شہروں کو ریوارڈ دینے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی، کم ویکسینیشن والے شہروں اور شہریوں پر زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ 40 فیصد کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر یکم اکتوبر سے مختلف پابندیاں لگائی جائیں گی۔ جن 8 شہروں میں نرمی کی گئی ہے وہاں اجتماعات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8 شہروں میں ہفتے میں 7 روز ریسٹورینٹس کھولے جا سکیں گے۔

close