مفت شناختی کارڈکی فراہمی، وفاقی وزیر داخلہ بنتے ہی شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سنادی

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ریاست کے سربراہ کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں تھا، نیوزی لینڈ ٹیم کے بغیر کسی مسئلہ کے دورہ منسوخی سے پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی اور امیج متاثر ہوا، یہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور ہم سازشی عناصر کو بے نقاب کریں گے۔وفاقی وزیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو س

یکیورٹی دی ۔ فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔قبل ازیں گزشتہ روز ہفتے کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بارے صبح 10 یا 11 بجے علم ہوا، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی کے فیصلے پر بہت افسوس ہوا، ہم نے انہیں ہر طرح سے راضی کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے بھی بات کی اور انہیں سیکیورٹی کی پوری یقین دہانی بھی کرائی، ہم نے کہا کہ گراؤنڈ خالی کروا دیتے ہیں آپ میچ کھیلیں لیکن وہ واپس جانے کیلئے بضد ہو گئے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو ریاست کے سربراہ کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، پانچ دن وہ پریکٹس بھی کرتے رہے اس وقت انہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن عین میچ کے دن انہوں نے اپنی طرف سے سیکیورٹی کو ایشو بنا کر دورہ منسوخ کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کی منسوخی کے حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔ انگلش ٹیم کے دورہ سے قبل برطانوی سیکیورٹی ٹیم کے دوبارہ پاکستان آنے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بارے دفترخارجہ یا پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہو گا میرے پاس اسطرح کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔

close