افغان ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)افغانستان کی نئی حکومت نے پاکستان سے پروازوں کیلئے اجازت مانگ لی ۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان کی سول ایویشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہہے اور افغان ائیر لائنز کی پاکستان کے لیے پروازوں کی اجازت طلب کی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی کی طرف سے سول ایوی ایشن کو خط لکھاگیا ہے جس میں افغانستان

کی ایئر لائنزآریانااورکام ایئرکی پاکستان کیلئےشیڈول پروازوں کے لیے اجازت مانگی گئی

شاباش،پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،ڈھائی ماہ میں 100 بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن

پشاور (آئی این پی ) پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ڈھائی ماہ کے مختصر عرصے میں 100 بچوں کے دل کے کامیاب آپریشن کیے جبکہ اسپتال میں ڈھائی ماہ میں امراض قلب کا شکار 100 بچوں کی کامیاب سرجریز بھی کی گئیں۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا ہے کہ کامیاب سرجریز والوں میں ایک ماہ سے سولہ سال تک کے بچے شامل ہیں۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نئے اسپتال کا قلیل عرصے میں اتنی زیادہ کامیاب سرجریز کرنا اعزاز ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی کلوز ہارٹ اور اوپن ہارٹ سرجریز کی گئیں ہیں۔ ترجمان رفعت انجم کا کہنا تھا کہ کامیاب سرجریز والے بچوں میں 3 کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ سرجریز والے بچوں میں 3 سے 4 کلو گرام وزن کے بچے بھی شامل ہیں۔ ترجمان رفعت انجم کا کہنا تھا کہ پیدائشی دل کے سوراخ والے بچوں کی سرجریز بھی کی گئیں جبکہ پی آئی سی میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی بچوں کی سرجریز کی گئیں۔ ترجمان رفعت انجم کا کہنا تھا کہ بچوں کے وارڈز اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں بہترین مشینیں استعمال کی جاتی ہیں، جبکہ پی آئی سی مختصر عرصے میں بہترین سہولیات سے آراستہ با اعتماد ادارہ بن چکا ہے۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اور امراض قلب میں مبتلابچوں کے والدین کے اعتماد کے مشکور ہیں۔۔۔۔

close