تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ سے کئی مکانات تباہ، 11 افراد جاں بحق

پشاور (پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث کئی مکانات تباہ ہو گئے۔مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 3 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جار ی ہیں ۔

افغانستان میں نئی حکومت کا قیام، پاکستان اور روس ملکر کیا کرنے والے ہیں؟ پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا ایک ہفتے میں دوسری بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال ، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔دونوں سربراہان مملکت کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے معاملے پر بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

close