اشرف غنی استعفیٰ دیکراپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جانے والے ہیں

اسلام آباد،قاہرہ(پی این آئی )ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صدارت کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر غور شروع کر دیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے چند ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے صدارت سے استعفیٰ دیا جا سکتا ہے۔ادھربھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اشرف غنی استعفیٰ دینے کے بعد اپنی فیملی سمیت بیرونِ ملک جائیں گے۔دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی کا افغان عوام کے نام ریکارڈڈ پیغام سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان عدم استحکام کے شدید خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ مزید عدم استحکام کو روکوں گا، افغان سیکیورٹی و دفاعی افواج کو دوبارہ متحرک کرنا ترجیح ہے۔افغان صدر اشرف غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے تیز رفتار مشاورت جاری ہے، افغانستان میں قتل و غارت گری اور عوامی املاک کی تباہی کی اجازت نہیں دوں گا۔

close