آئی جی پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹا نے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی):آئی جی پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹا نے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم ابھی اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور کام جاری رکھیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب

شعیب دستگیر کو ان کے عہدسے سے ہٹا دیا ہے ان کی جگہ سی سی پی او لاہور اپنا کام جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے آئی جی پنجاب کی غیر موجودگی میں سی سی پی او لاہو ر فرائض انجام دیں گے تاہم ابھی اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سی سی پی او کی تعیناتی کا معاملہ پر آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا عثمان بزدار نے تحفظات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔پنجاب پولیس اور لاہور پولیس کے سربراہان میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے باوجود تیسرے روز بھی دفتر نہیں آئے۔پنجاب اور لاہور پولیس کے کمانڈرز کی سرد جنگ سے ماتحت افسر تذبذب کا شکار ہیں۔ آئی جی پنجاب کا شکوہ ہے کہ کیپٹل سٹی کی پولیس کا نیا کمانڈر سربراہ پنجاب پولیس کی رضامندی سے تعینات نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے سینئر سیاسی قیادت سے اصرار کیا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ رہیں گے یا وہ اپنے عہدے پر رہیں گے، عمر شیخ کی تعیناتی پر آئی جی پنجاب وزیراعظم سے بھی مل چکے ہیں۔

close