وزیراعظم عمران خان کی ٹیم سے اہم ترین شعبے کے لیے معاون خصوصی نے دوہری شہریت کے معاملے پر استعفے دے دیا، حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی تانیہ آئدروس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔بدھ کو ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تانیہ آئدروس نے کہا کہ دوہری شہریت کے معاملے میں ان پر ہونے والی تنقید کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان

منصوبہ متاثر ہو رہا ہے اور اس لیے وہ مستعفی ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا ’میری شہریت کی وجہ سے ریاست پر تنقید کی گئی، جس سے ڈیجیٹل پاکستان کا مقصد متاثر ہو رہا ہے۔ عوامی مفاد کی خاطر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ میں اپنے ملک کی خدمت اور وزیراعظم کے وژن کے لیے کام کرتی رہوں گی‘۔

close