وزیراعظم عمران خان کا ’وزیر اعظم کورونا ریلف ٹائیگرز‘ فورس بنانے کا اعلان،باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل کیا ہو گا؟ تفصیلات جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاؤن کی صورت میں وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کردیا۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے جب لاک ڈاؤن کیا تو انہوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا،

پاکستانی طلبہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے ہاسٹل کے نیچے ضرورت کی ساری چیزیں پہنچ جاتی تھیں ۔ ہمارے پاس چین جیسا انفراسٹرکچر نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک فورس بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ 31 مارچ کو وزیر اعظم کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کریں گے، 31 مارچ سے والنٹیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ان نوجوانوں کو پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے اور ان کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم فنڈ کا بھی اعلان کر ے ہیں جس میں لوگ عطیات جمع کرائیں گے، اس فنڈ کے ذریعے بیروزگار اور ڈیلی ویجز ملازمین کو پیسے دیے جائیں گے۔ احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے دیں گے اور ٹائیگر فورس بھی اپنے علاقوں سے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close