کرونا وائرس(پی ا ین آئی)بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند رہیں گی ۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز سے نمٹنے اور مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں 21 دن کے لئے
جزوی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر کے تمام بڑے شاپنگ مال، مارکیٹیں اور تمام ریسٹورنٹس 3ہفتوں کےلئے بند رہے گے اور صرف گھروں کےلئے کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرسکیں گےنوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ بین الصوبائی ، صوبائی اور انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بھی 3 ہفتوں کےلئے بند رہے گی۔ کورونا وائرس کے اعداد شمار سے متعلق محکمہ صحت نے رپورٹ جاری کردی ہے، 11 نئے کیسز کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد92ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں