اٹلی(پی این آئی) میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں 14.6 فی صد اضافہ ہوا ہے اور وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 47021 ہو چکی ہے۔ اٹلی میں گزشتہ ماہ سے وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اٹلی میں پہلے ہی عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کے
لیے پہلے لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا تاہم جمعے کو وزارت صحت نے ملک بھر کے پارک اور باغات بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔جمعےکو یورپ کے دوسرے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپیں میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 1000سے تجاوز کرگئیں۔ ملک میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 19980 ہوچکی ہے۔دوسری جانب فرانس میں کورونا وائرس سے 78 اموات کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 450 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں متاثرین کی تعداد میں 15 فی صد اضافہ ہوا ہے اور ان کی کل تعداد 12612 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں کورونا وائرس سے اموات میں 21 فی صد اضافہ ہوا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائر سے 40 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 177 ہوگئی ہے۔ صرف لندن میں وائرس سے 18 ہلاکتیں ہوئیں۔ وبا کی روک تھام کے لیے وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ریستوران، جم اور عوامی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے وبا سے پیدا ہونے والے بحران میں ایسے افراد کو 80 فی صد تنخواہیں ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جن کا کام وبا کے باعث متاثر ہورہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں