کورونا فنڈ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ کی کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے کورونا فنڈ کی مد میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کردی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے ایک ارب 78 کروڑ24 لاکھ 69 ہزارروپے کاٹے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کٹوتی گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین اورافسران کی

تنخواہوں سے کی گئی، اس کے علاوہ صوبائی وزراء، مشیراور معاونین خصوصی کی بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر خرچ ہوگی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے 3 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا تھا اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق خیبرپختونخوا اور ایک کا سندھ ہے۔ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 495 تک جاپہنچی ہے جس میں سے 252 مریض سندھ، پنجاب سے 96، بلوچستان میں 92، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت میں 21، اسلام آباد میں 10 اور ایک آزاد کشمیر میں سامنے آیا ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close