رات گئے پاک فوج کی بڑی کارروائی، 7 فوجی جوان شہید ہوئے؟ تفصیلات آگئیں

دتہ خیل (پی این آئی) شمالی وزیرستان میں شدید جھڑپیں، افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید، دتہ خیل کے علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے

پاک فوج کے 4 جوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور پاک فوج کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 7 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ ایک افسر سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی وطن پر قربان ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، باردوری مواد اوردیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے لیفٹیننٹ آغا مقدس علی خان کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ شہید حوالدار قمر ندیم اور سپاہی محمد قاسم شہید کا تعلق لیہ سے ہے، سپاہی توصیف شہید نارووال کے رہائشی ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں