لاہور (پی این آئی) آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی افواج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا منہ توڑ جواب دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا
جس کا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا اور نتیجے میں بھارتی فوج کوشدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ گیاہے ۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 20 سالہ سپاہی واجد علی شہید ہو گیاہے ، شہید سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں