پاکستان میں کورونا کے مزید 9تصدیق شدہ مریض، متاثرہ افراد کی تعداد 16ہوگئی

کراچی (پی این آئی)کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 جبکہ ملک بھر میں یہ تعدادبڑھ کر 16 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ

مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 6 مریض شام سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچے جبکہ 3 مریض لندن سے براستہ دبئی کراچی پہنچے۔ترجمان محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ایک 53 سالہ شخص کراچی کے ضلع شرقی کا رہائشی ہے۔ متاثرہ شخص شام سے دوحہ اور پھر پاکستان پہنچا ہے، متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو بھی قرنطینہ میں رکھ دیا گیا ہےترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے اور یہ تمام کیسز شہر کراچی میں سامنے آئے ہیں جبکہ ان مریضوں میں سے ایک شخص یحییٰ جعفری صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوچکا ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 16 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close