اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں کرونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آگیا جس کی تصدیق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کردی ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا چھٹا کیس سامنے آگیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ
شخص کی حالت ٹھیک ہے جس کا علاج جاری ہے ۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق نئے تصدیق شدہ متاثرہ شخص کی عمر 69 سال جبکہ اس شخص کا تعلق ڈسٹرکٹ شرقی سے بتایا جا رہا ہے۔اس سے قبل اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس ایمرجنسی کور کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، یہ ضروری ہے کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے، اب تک 7 لاکھوں 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں